کین ویسٹ کی 2024 کے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ سے نائب صدر کے طور پر مہم کا حصہ بننے کی درخواست

کین ویسٹ کی 2024 کے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ سے نائب صدر کے طور پر مہم کا حصہ بننے کی درخواست

ایک نیوز نیوز: مشہور امریکی ریپر اور فیشن ڈیزائنر کین ویسٹ نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کین ویسٹ، جو یی کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے ٹوئٹر پر یی اور 24 نمبر کے ساتھ گھومتی ہوئی ویڈیو جاری کی جس کا مطلب 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینا ظاہرکرتا ہے۔

دوسری ویڈیو میں کین ویسٹ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گذشتہ دنوں سابق صدر کے فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے۔

جس پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چلاتے ہوئے کہا کہ تم ایک بار پھر شکست کھانے جا رہے ہو۔

کین ویسٹ نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا، جس میں انہیں ناکامی کا سامنا ہوا تھا اور وہ محض 70 ہزار ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نےبھی 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔