ناراضگیاں ختم ،بن بلائےگووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے

نارضگیاں ختم ،بن بلائےگووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
کیپشن: Anger over, uninvited Govind arrived at niece's wedding

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارگووندانارضگیاں ختم کرکےبن بلائے بھانجی کی شادی میں شرکت کیلئے پہنچ گئے، جس پر کامیڈین کرشنا ابھیشیک خوش ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارگوونداکی 8برس قبل کرشنااور ان کی اہلیہ کشمیراکےساتھ جھگڑاہوگیاتھاجس کےبعدان کاآپس میں ملناختم ہوگیاتھا،گزشتہ روزبھانجی کی شادی پرگووندااپنی اہلیہ کےہمراہ اچانک پہنچ گئے۔جس پرکرشنانےدیکھ کرخوشی کااظہا رکرتےہوئےکہاکہ بہن کی شادی میں ماماآگئےیہ دیکھ کربہت خوشی ہوئی ہے۔اس موقع بھارتی اداکارنےسیاہ رنگ کاسوٹ پہن رکھاتھا۔
یاد رہے کہ گووندا اور کرشنا کے 8 برس سے تعلقات خراب چل رہے ہیں، وہ ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتے، ایک موقع پر کامیڈین نے گووندا کی آمد کے موقع پر کپل شرما شو بھی چھوڑ دیا تھا۔