سابق امریکی صدر ٹرمپ کا 2024 کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

  سابق امریکی صدر ٹرمپ کا 2024 کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

ایک نیوز نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے طور پر 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کراد یے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر نے ریاست فلو ریڈا میں مارآلاگو میں جمع اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو دوبارہ گریٹ اور شاندار بنانے کےلئے وہ صدارتی الیکشن لڑیں گے۔  ٹرمپ امریکی تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو غیرمتواتر ٹرمز پر صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اپنے اتحادیوں، مشیروں اور اثر رکھنے والے لوگوں سے خطاب میں ٹرمپ نی کہا کہ ہماری الیکشن مہم امریکیوں کو اکٹھا کرے گی۔ انہون نے کہا ریپبلکن پارٹی کسی روایتی امیدوار کی صورت میں وائٹ ہاوس نہیں پہنچ سکتی۔

سابق صدر نے کہا یہ صرف ان کی مہم نہیں ہوگی، یہ ہم سب کی الیکشن مہم ہوگی۔ 

ٹرمپ کے وکلا نے مارآلاگو میں 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان سے قبل ہی کاغذات نامزدگی فیڈرل الیکشن کمیٹی کو جمع کروا دیئے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان ریپبلکن پارٹی کے مڈ ٹرم انتخابات میں اچھی کارکردگی کے بعد کیا۔