ملک وحید نے پولیس اہلکار کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیدیا

ملک وحید نے پولیس اہلکار کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیدیا
کیپشن: ملک وحید نے پولیس اہلکار کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیدیا

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک وحید کی پنجاب اسمبلی آمد، پولیس اہلکار کو تحریک انصاف کا کارکن قرار دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق ملک وحید نے پنجا ب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں ، یہ میری گاڑی کے کالے شیشے ہیں اور یہ میں انٹرویو دے رہاہوں ۔ملک وحید نےپولیس اہلکار کیساتھ لڑائی کے بارے میں الزام عائد کیا  کہ یہ پولیس اہلکار تحریک انصاف کا کارکن ہے اس کی تمام سوشل میڈیا پوسٹ دیکھیں میں نے جواب لکھ دیا ہے میں جلد پارٹی قائد کو جواب جمع کرواؤں گا، ابھی پارٹی قائد کو اس پولیس اہلکار کے بارے میں معلوم نہیں کہ اس نے ہمارے پارٹی قائدین کے لیے کتنے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں ۔

ملک وحید کا مزید کہناتھا کہ میں مسلم لیگ ن کا کارکن ہوں اور رہوں گا مجھے اپنے قائدین پر یقین ہے انشاء صحیح فیصلہ کریں گے میری گاڑی کے شیشے ہرگز کالے نہیں ہیں اگر پارٹی قائد نے استعفیٰ طلب کیا تو وہ بھی دے دوں گا ۔