وزیراعظم شہبازشریف نےکسانوں کیلئےبڑاقدم اٹھالیا

وزیراعظم شہبازشریف کاکسانوں کیلئے بڑاقدم
کیپشن: Prime Minister Shehbaz Sharif is a big step for Kaksans

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لےلیا اور فوری کارروائی حکم دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیاہے۔
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا ۔وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

 وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی۔
 وزیراعظم شہباز شریف نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔