کون ہوگاقومی و ائٹ بال ٹیم کاکپتان؟

کون ہوگاقومی و ائٹ بال ٹیم کاکپتان؟
کیپشن: Who will be the national team captain?

ایک نیوز:قومی وائٹ بال ٹیم کاکپتان کون ہوگا؟پی سی بی حتمی فیصلےکےقریب پہنچ گیا۔
ذرائع کےمطابق کپتانی کا ہما ایک بار پھر بابر اعظم کے سر بیٹھنے کا امکان ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سمیت نئی سلیکشن کمیٹی کے بابر اعظم سے رابطوں میں اضافہ ہواہے،نئی سات رکنی سلیکشن کمیٹی میں کپتان سمیت ہیڈ کوچ کو بھی رکھا گیا ۔

ذرائع کےمطابق پی سی بی دونوں عہدوں کو جلد مکمل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،نئی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کا بھی کپتان کا نام فائنل کرنے کیلئے بابراعظم سے رابطہ، پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی پر محمد رضوان بھی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہے۔
ذرائع کےمطابق سکواڈ کے بعض کھلاڑیوں نے شاہین آفریدی کے حق میں بھی آواز بلند کر دی، سابق بورڈ کی جانب سے شاہین آفریدی کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا ،شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔