نیپالی کھلاڑی نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے

 نیپالی کھلاڑی نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے
کیپشن:  نیپالی کھلاڑی نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے

ویب ڈیسک:نیپال کے کرکٹر دیپندر سنگھ ایری نے ٹی20 انٹرنیشنل میں تاریخ رقم کردی۔1اوور میں 6چھکے لگادیئے۔
دیپندر سنگھ ایری نے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیے، انہوں نے یہ کارنامہ قطر کے خلاف اے سی سی پریمیئرکپ میں انجام دیا۔دیپندر سنگھ نے کامران خان کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے۔
6 چھکوں نے دیپندر سنگھ ایری کا اسکور 15 گیندوں پر 28  رنز سے 21 گیندوں پر 64 رنز تک پہنچا دیا۔نیپالی بیٹر ٹی20 انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔
اس سے قبل بھارت کے یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ بھی ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 6 چھکے لگا چکے ہیں۔