ثانیہ مرزا کا بیٹا والدہ سے ملنے ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا،ویڈیووائرل

ثانیہ مرزا کا بیٹا والدہ سے ملنے ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا،ویڈیووائرل
کیپشن: ثانیہ مرزا کا بیٹا والدہ سے ملنے ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا،ویڈیووائرل

ایک نیوز :ٹینس سٹار ثانیہ مرزاکا بیٹااپنی والدہ سے ملنے ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا،جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ثانیہ مرزا روہن بوپنا کے ساتھ آسٹریلیا اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں  فائنل میں اپنی جگہ پکی کرچکی ہیں ۔جوں ہی ان کا میچ ختم ہوا ثانیہ کا بیٹا بھاگتے ہوئے ٹینس کورٹ پہنچا۔ثانیہ مرزا نے بیٹے کو اٹھا کر پیار کیا اور وہاں سے چلی گئیں ۔ کچھ دیر بعد روہن پوپنا کے بچے بھی ٹینس کوٹ پر نظر آئے۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پرخوب وائر ل ہورہا ہے،یہ ویڈیو آسٹریلیا اوپن کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا گیا ہے، جسے بعد میں ثانیہ نے بھی شیئر کیا۔

 واضح رہے کہ کچھ عرصے سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیا علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا کے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ تعلقات اس وقت کچھ اچھے نہیں چل رہے ہیں، لیکن بیٹے اذہان کے ساتھ ان کی کیمسٹری لاجواب ہے۔