ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی کو 15 روز میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم

عدالت کاپرویزالٰہی کومرضی کےمطابق طبی سہولیات فراہم کرنےکاحکم
کیپشن: The order of the court to provide medical facilities to Parvez Elahi according to his wishes

ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چودھری پرویزالٰہی کو 15روز میں ہاؤس اریسٹ کرنےکاحکم دیدیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نےپرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمد طاہر نےقیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےچودھری پرویز الٰہی کو 15 روز میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دےدیا۔ عدالت نےوزارت داخلہ کو پندرہ دنوں میں چودھری پرویز الٰہی کو ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔
 جسٹس ارباب محمد طاہرنےریمارکس دئیےکہ چودھری پرویز الٰہی کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔
عدالت نےپرویز الٰہی کو انکی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دےدیا۔
چودھری پرویز الٰہی کو طبعی معائنے اور سب جیل منتقلی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیاگیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو قیصرہ الٰہی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی، اگر سیکریٹری داخلہ کے دائرہ کار میں ہے اس درخواست کو فیصلہ کریں ، اگر وزارت داخلہ کے دائرہ کار میں نہیں تو مجاز اتھارٹی کو درخواست دو دن میں بھیجیں ،مجاز اتھارٹی قانون کو مد نظر رکھ کر قیصرہ الٰہی کی درخواست پر فیصلہ کرے ، پمز ہسپتال سے چیک اپ کے حوالے سے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل چودھری پرویز الٰہی کو سہولت فراہم کریں گے ،سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری پرویز الٰہی کے اطمینان کے مطابق ان کو طبی معائنے کی سہولت فراہم کرے ، ایک ہفتے میں ایک دفعہ چودھری پرویز الٰہی کی فیملی ، ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت دی جائے ۔
عدالت نےکہاچودھری پرویز الٰہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرتے وقت خادم حسین اور شہباز شریف کے عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے۔
فیصلہ میں لکھاکہ چودھری پرویز الٰہی نے سیکرٹری داخلہ اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔
عدالت نےسیکرٹری داخلہ کو چودھری پرویز الٰہی کی درخواست زیر غور لا کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نےکہا اگر معاملہ سیکرٹری داخلہ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تو معاملہ دو دن میں متعلقہ فورم کو بھجوائیں،متعلقہ فورم پرویز الٰہی کی درخواست پر قانون کے مطابق 14 دنوں میں فیصلہ کرے۔
فیصلہ کہ مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل چودھری  پرویز الٰہی کی پمزہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کے لیے سہولت فراہم کریں،چودھری پرویز الٰہی سزا یافتہ نہیں، انڈرٹرائل قیدی اورعمر78 سال ہے، ان کی تسلی کے مطابق طبی سہولیات دی جائیں،پرویز الٰہی کو جیل میں ہر ہفتے ذاتی معالج سے طبی معائنے کی اجازت بھی دی جائے۔