صدرمملکت 2روزہ دورےپرآج کوئٹہ پہنچیں گے 

صدرمملکت 2روزہ دورےپرآج کوئٹہ پہنچیں گے 
کیپشن: The President will reach Quetta today on a 2-day visit

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری دوروزہ دورےپرآج کوئٹہ پہنچیں گے ۔
ذرائع کےمطابق صدر منتخب ہونے کے بعد آصف علی زرداری کابلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا ،صدر مملکت اعلیٰ اجلاس کی صدارت اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔

ذرائع کےمطابق صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر  بریفنگ دی جائے گی ،صدر مملکت  کو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا،صدر مملکت کے اعزاز میں وزیرِ اعلٰی بلوچستان عشائیہ دیں گے،صدر مملکت بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ممبران سے بھی ملاقات کریں گے ۔