آسٹریلیا کا پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کی خواہش کااظہار

آسٹریلیا کا پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کی خواہش کااظہار
کیپشن: آسٹریلیا کا پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کی خواہش کااظہارآسٹریلیا کا پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کی خواہش کااظہار

ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے اگلے سیزن میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کی خواہش کااظہار کردیا۔
 کرکٹ آسٹریلیاکا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کی میزبانی کرکے اچھا لگے گا لیکن اگلے سیزن کے دوران ممکن نہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا کے اگلے سیزن میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت کے ساتھ مل کر سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی آئندہ کوشش کرے گا، کرکٹ آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز میں حریف ممالک کی میزبانی کا موقع ضائع کردیا ہے۔
آپریشنز منیجر پیٹر روچ نے کہا کہ رواں سال پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت کی سہ فریقی سیریز کرانے کا موقع نہیں ہے، نومبر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا میں موجود ہونا ہے، ہمارے پاس ایف ٹی پی میں سہ فریقی سیریز نہیں ہے، ہم ہمیشہ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ایسے مواقع پیدا کیے جائیں کہ جس میں فینز کی زیادہ دلچسپی ہو۔