امریکی شہر بالٹی مور میں حادثہ، کارگو شپ ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا

امریکی شہر بالٹی مور میں حادثہ، کارگو شپ ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا
کیپشن: امریکی شہر بالٹی مور میں حادثہ، کارگو شپ ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک :امریکی شہر بالٹی مور میں کارگو شپ ٹکرانے کے باعث پل ٹوٹ گیا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے فرانسس اسکاٹ کی برج سے ایک بڑی کارگو شپ ٹکرائی جس سے پل کو بری طرح نقصان پہنچا اور پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق یہ حادثہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا جس میں ایک کارگو شپ پل سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی جب کہ کارگو شپ دریا میں ڈوب گئی اور پل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گری ہیں۔
میری لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کردی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں کچھ ورکرز پانی میں ڈوب گئے۔پولیس کے مطابق پل ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں دریا میں گری ہیں اور 7 افراد بھی دریا میں گرے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔