قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ آسٹریلیا کاشیڈول جاری

قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ آسٹریلیا کاشیڈول جاری
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ آسٹریلیا کاشیڈول جاری

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیاکیخلاف 3ون ڈے اور 3ٹی 20میچز کی سیریز 4نومبرس ےشروع ہوگی ۔سیریز میں شامل تمام چھ میچز6مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے ۔  پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو ایم سی جی ۔دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے

 ٹی ٹونٹی سیریز 14 نومبر سے گابا برسبین میں شروع ہوگی دوسرا ٹی ٹونٹی 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراونڈ اور آخری 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔