عمرےسےواپسی پرحادثہ،ایک ہی خاندان کے4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

عمرےسےواپسی پرحادثہ،ایک ہی خاندان کے4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
کیپشن: عمرےسےواپسی پرحادثہ،ایک ہی خاندان کے4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

ایک نیوز: سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کر کے واپس جانے والے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس ابوظہبی جا رہے تھے کہ مکہ ریاض روڈ پران کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں مالک خرما اور ان کے 4 بچے اکرم، مایا، دانا اور دیما موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ مونا خرما شدید زخمی ہوئیں۔
 
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متعدد راہ گیروں نے بدقسمت خاندان کی مدد کی اور ایمرجنسی کو کال کر کے لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کروانے میں مدد کی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ حادثہ کب پیش آیا، حکام کی جانب سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ حادثے کے شکار خاندان کا تعلق اردن سے ہے اور وہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر تھا