باکسرآغا کلیم نےعالمی ٹائٹل جیت لیا

باکسرآغا کلیم نےعالمی ٹائٹل جیت لیا
کیپشن: باکسرآغا کلیم نےعالمی ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک:شہر بنکاک میں جاری عالمی چیمپئین شپ میں پاکستانی باکسر آغا کلیم نے لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔ 
ورلڈ موئے تھائی چیمپئین شپ میں پاکستانی نوجوان نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 23 سالہ آغا کلیم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی  عالمی چیمپئین شپ میں لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔
آغا کلیم نے 51 کلو گرام کی کیٹگری میں فتح کے جھنڈے گاڑدیے، پہلی فائٹ میں انہوں نے  کرغزستان کے دو مرتبہ کے عالمی چیمپین کو پوائنٹس پر شکست دی اور دوسرے مقابلے میں نیپالی کھلاڑی کو 50 سیکنڈ میں زیرکیا۔ چیمپئین شپ  میں 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔