شین واٹسن نے قومی  ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا

شین واٹسن نے قومی  ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا
کیپشن: شین واٹسن نے قومی  ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا

ایک نیوز :سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق  شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک کروڑ روپے مانگے ہیں جبکہ وہ اس دوران عہدے پر رہتے ہوئے زیادہ تر وقت خاندان کے ساتھ گزارنے کے بھی خواہاں ہیں۔

یاد رہے سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے وقت نہیں نکال رہے تھے جبکہ انہیں بھی کوچنگ کی مد میں پی سی بی لاکھوں روپے ادا کررہا تھا۔اس کے علاوہ مائیک ہیسن کیساتھ بھی بورڈ کی بات ہوئی ہے ، انہوں نے بھی ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیااور سوچنے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔