ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون کو ہراسا ں کرنے والا ملزم گرفتار

 تنویر عالم کو جڑانوالہ سےگرفتار کر لیا ہے۔
کیپشن: تنویر عالم کو جڑانوالہ سےگرفتار کر لیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل فیصل آباد نے بڑی  کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیاہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم تنویر عالم کو جڑانوالہ سےگرفتار کر لیا ہے۔ملزم خاتون  کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم  خاتون کو بلیک میل بھی کررہا تھا اور  غیر اخلاقی تصاویر اپلوڈ نہ کرنے کے عوض رقم بھی ہتھیاچکا تھا۔

ملزم خاتون  کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ملزم کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔