اےاین ایف کی کارروائی،253کلومنشیات برآمد،7ملزمان گرفتار

اےاین ایف کی کارروائی،253کلومنشیات برآمد،7ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​action, 253 narcotics recovered, 7 accused arrested

ایک نیوز:اےاین ایف کی کارروائی،253کلومنشیات برآمد،7ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے6 کارروائیوں میں253 کلو منشیات برآمداور7 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
پشاوررنگ روڈکےقریب سےدوملزمان سے68 کلو افیون اور72 کلو چرس برآمدکی گئی،جبکہ نوکنڈی روڈ چاغی سے80 کلو آئس برآمد، حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب سےدو ملزمان سے9 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔
لیبرکالونی کےقریب سےدوملزمان سے9کلوچرس برآمدکی گئی،جبکہ جی ٹی روڈ سے  ملزم سے8 کلو چرس برآمدکرلی گئی، زخہ خیل خیبر سے 6 کلو چرس برآمدکی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کےتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔