شاہ رخ خان کی بالکونی سے مداحوں کو عیدمبارک

شاہ رخ خان کی بالکونی سے مداحوں کو عیدمبارک
کیپشن: شاہ رخ خان کی بالکونی سے مداحوں کو عیدمبارک

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے گھر منت کی بالکونی سے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
 عید پر بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ممبئی میں واقع گھر منت کے باہرعید کی مبارک باد دینے جمع ہوئے۔ شاہ رخ خان نے بھی حسب روایت اپنے گھر کی بالکونی میں آ کر مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔
شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان نے بھی فینز کو ہاتھ ہلا کر عید مبارک باد کہا۔ شاہ رخ خان اور ان ابرام خان نے سفید رنگ کا شلوار سوٹ پہن رکھا تھا۔
اداکار نے سوشل میڈیا پر فینز سے ملاقات کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو عید کی مبارک باد۔ میرے دن کو خاص بنانے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محبت، خوشی اور خوشحالی سے نوازے۔
شاہ رخ خان کی اپنے بیٹے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔