مریم نواز نے مینارپاکستان جلسہ کی ڈرون فوٹیج شیئر کردی

مریم نواز نے مینارپاکستان جلسہ کی ڈرون فوٹیج شیئر کردی
کیپشن: Maryam Nawaz shared the drone footage of Minar Pakistan Jalsa

ایک نیوز: چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے گزشتہ روز ہونے والے مینار پاکستان جلسے کی ڈرون فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے لاہور آنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پاکستان بھر سے آئے لوگوں نے نوازشریف کا شاندار استقبال کرنے میں لاہوریوں کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تاریخ رقم کی۔