پی پی 160سے نون لیگی امیدوارملک اسد علی کھوکھرکی ڈورٹوڈورانتخابی مہم

ایک نیوز :پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 160سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسدعلی کھوکھر کی ڈورٹوڈورانتخابی مہم جاری ،اہلیان علاقہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-22/news-1705936110-2926.mp4

تفصیلات کے مطابق  پی پی 160سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسدعلی کھوکھر  کا یوسی229اور 241چندرائے گاؤں ،عبداللہ کالونی آمد پراہلیان حلقہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا۔ سابق لیگی کونسلرمظہر اقبال اور سماجی شخصیت حافظ محمد ظہور اللہ چشتی نے حمایت کااعلان کردیا۔

ڈورٹوڈورانتخابی مہم کےدوران   پی پی 160سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسدعلی کھوکھر  نے کارنرمیٹنگز سے بھی خطاب کیا۔کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ووٹرز اور سپورٹرز نے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

 پی پی 160سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسدعلی کھوکھر کاکہنا تھا کہ پہلے بھی حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ انشاءاللہ جیت کر  آئندہ بھی حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرینگے ۔ ہمارا مقصد حلقہ کی تعمیر و ترقی ہے۔  پاکستان کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا اہم کردار ہے۔ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہونگے۔ مسلم لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ملک اسد علی کھوکھرکامزید کہنا تھا کہ  الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے عوام کی طاقت سے مسلم لیگ ن ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں  گی ۔آپ کے تمام مسائل حل کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔