ڈالرکی قدر میں معمولی کمی ،روپیہ تگڑاہوگیا

ڈالرکی قدر میں معمولی کمی ،روپیہ تگڑاہوگیا
کیپشن: ڈالرکی قدر میں معمولی کمی ،روپیہ تگڑاہوگیا

ویب ڈیسک:انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالرکی قدر میں معمولی کمی،روپیہ مزید تگڑاہوگیا۔


سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ،کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے کم ہو کر 279روپے 85پیسے  پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 281روپے7پیسے پرمستحکم رہی ۔
 گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر279 روپے 90 پیسے پربند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ 657 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 939 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ بھر مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 140 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 171 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 29 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 12 ارب 49 کروڑ سے زائد کی ہوگئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 64,090 جبکہ کم ترین سطح 63,139 پوائنٹس رہی۔