سونے کے دام بڑھ گئے

سونے کے دام بڑھ گئے
کیپشن: سونے کے دام بڑھ گئے

ویب ڈیسک:سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد پاکستان میں سونے کے دام بھی بڑھ گئے ۔

کراچی،سکھر،حیدرآباد،لاہور،راولپنڈی،پشاور کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت  میں فی تولہ 100روپے اضافہ ، سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے پر پہنچ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب  عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2320 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔