فیفا کوالیفائرمیچ میں پاکستان کو اردن کے ہاتھوں شکست

فیفا کوالیفائرمیچ میں پاکستان کو اردن کے ہاتھوں شکست
کیپشن: فیفا کوالیفائرمیچ میں پاکستان کو اردن کے ہاتھوں شکست

ویب ڈیسک :فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اسلام آباد میں کھیلے جانے والے کوالیفائر میچ میں اردن نے پاکستان کو تین صفر سے ہرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جناح سٹیڈیم میں 21 مارچ کی سہ پہر کو کھیلے جانے والے اس میچ میں اردن کی جانب سے موسیٰ التعمری نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کیے۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ان کے علاوہ علی علوان نے ایک گول کیا۔
پاکستان کی ٹیم نے کوئی گول بھی  نہیں کیا۔یہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے کھیلے جانے والے تین میچوں میں پاکستان کی تیسری شکست ہے۔ اس کے مقابلے پر اردن نے تین میچوں میں دو میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔