کورونا وائرس پھر پھیلنےلگا، 105 کیس رپورٹ

کورونا وائرس پھر پھیلنےلگا، 105 کیس رپورٹ

ایک نیوز: ملک میں کورونا وائرس کے کیس پھر سے رپورٹ ہونے لگے ہیں گزشتہ  چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 105 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 768 ٹیسٹ ہوئے ہیں  کورونا کے 105 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.79 فیصد ہے۔چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے لیکن ملک بھر میں کورونا کے 18 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ 

قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں 186 ٹیسٹ کیے گئے، 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں 640 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 27 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کراچی میں ایک ہزار تین ٹیسٹ کیے گئے، 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔