پنجاب میں نمونیہ کے وار جاری، 190 نئے کیسز رپورٹ، 6 ہلاکتیں ریکارڈ

پنجاب میں نمونیہ کے وار جاری، 190 نئے کیسز رپورٹ، 6 ہلاکتیں ریکارڈ
کیپشن: Pneumonia outbreak continues in Punjab, 190 new cases reported, 6 deaths recorded

ایک نیوز: سموگ اور خشک سردی کے باعث پنجاب بھر میں نمونیہ کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  پنجاب  میں نمونیہ کے  مزید 190 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 75  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1685 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 8690 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 6  بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 205 تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ چلڈرن ہسپتال میں 45 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ 

دوسری جانب عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹر سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔