3اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

3اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: 3اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک:ملک کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ملتان، پشاور اور کراچی ملیر سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کا تعلق سرحد پار کے پولیو وائرس سے ہے، وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔ پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، مستقبل کے معماروں کو اس موذی مرض سے بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔