سنی دیول کےبیٹےکی شادی،دھرمیندربھی جھوم اٹھے

سنی دیول کےبیٹےکی شادی،دادادھرمیندربھی جھوم اٹھے
کیپشن: Sunny Deol's son's wedding, Dada Dharminder also got excited

ایک نیوز:بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کے پوتے اور سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کے موقع پردھرمیندربھی جھوم اٹھے،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق منگل کی شام کرن نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کیں جن میں ان کی اہلیہ دریشا اچاریہ اور ان کے دادا دھرمیندر، دادی پرکاش کور (دھرمیندر کی پہلی بیوی) دولہا دلہن کی پشت پر کھڑے ہیں۔ 


جبکہ کرن کے والدین سنی دیول اور پوجا دیول سمیت دیگر اہل خانہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ ان تصاویر کے ساتھ کرن نے جو کیپشن تحریر کیا وہ کچھ یوں ہے، اپنے خاندان کی جانب سے بے پناہ محبتوں، دعاؤں اور سپورٹ پر ہم دونوں انتہائی مشکور ہیں۔
واضح رہے کہ کرن دیول کی اتوار18 جون کو گرل فرینڈ دریشا اچاریہ کے ساتھ شادی ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے علاوہ متعدد سلیبریٹیز بشمول سلمان خان، عامر خان، پریم چوپڑا اور شتروگھن سنہا نے شرکت کی۔
جبکہ نوبیاہتا جوڑے نے اسی شام ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، کپل شرما اور ان کی اہلیہ جینی چھترا نے موجود تھے۔