بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
کیپشن: بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ایک نیوز:  موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں شدید دھند اور بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ،اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، ،گوجرانوالہ،،خانیوال ،ملتان ، ، حافظ آباد ،بھکر ،لیہ، اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا، سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہےگا تاہم کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک ، خنک رات کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان بڑھنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، شمال مشرق سے 10 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔