ملک کو ہوشربا چیلنجز کا سامنا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف

ملک کو ہوشربا چیلنجز کا سامنا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف
کیپشن: ملک کو ہوشربا چیلنجز کا سامنا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ ملک کو ملک کو ہوشربا چیلنجز کا سامنا ہےہم نے مل جل کر ملک کی تقدیر بدلنی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا عشائیے سے خطاب میں کہنا تھاکہ کہ ملکی معیشت مشکلات کا شکار، سب مل کر اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے تو بحران ختم ہو گا۔کے پی میں جس کو مینڈیٹ ملا اس کا احترام کریں گے۔اتفاق رائے سے اتحادی حکومت قائم ہوئی ہے۔ہمیں عوامی رائے کا احترام کرنا ہوگا۔بجلی اورگیس کا گردشی قرضہ5کھرب تک پہنچ گیا ہے ۔بجلی کو چوری 500 ارب ہو گئی ہے ۔پی آئی اے کا قرضی 825 ارب تک پہنچ گیا ۔

شہبازشریف کاکہنا تھاکہ ہمیں ٹیکس کی شرح کم اور ٹیکس بیس کو بڑھانا ہوگا۔ایک ہی بندے پر ٹیکس لگائیں گے تو وہ ہار جائے گا۔ادارے نقصان کررہے ہیں غریب کا پیسہ ضائع ہورہاہے۔کیا ہم نے اسی طرح ادارے چلانے ہیں؟ہمیں ملکر اس کشتی کو پار لگانا ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ 2سے3دن میں نئے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ہم سب ملک کر آصف زرداری کو صدر کا ووٹ دیں گے ۔9مارچ کو آصف زرداری صدر منتخب ہو جائیں گے۔جس نے ووٹ نہیں دینا اس کے پاس بھی جانا چاہیے۔ہماری وفاق اور صوبوں میں اکثریت ہے۔ صدر آصف زرداری ہمارے مشترکہ صدارتی امیدوار ہیں ۔میری آپ سب سے درخواست ہے کہ جس طرح بھاری اکثریت سے مجھے کامیاب کروایا اسی طرح انھیں بھی ہم نے کامیاب کروانا ہے ۔صدر آصف زرداری ایک منجھے ہوئے تجربہ کار سیاستدان ہیں ۔آصف زرداری کو اس منصب پر پہلے بھی کام کا تجربہ ہے ۔

شہبازشریف کاکہنا تھاکہ اب بھی ہم مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور ہمیں ان کو مایوس نہیں کرنا ۔

وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی اراکین سے فرداً فرداً ملے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ  میں صدر کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفٰی کمال اور عبدالحفیظ شیخ، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عوان چودھری ،سینیٹر اسحاق ڈار،  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ،یوسف رضا گیلانی،  رضا ربانی، ڈاکٹر طارق فضل چودھری،  خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق ،بلال اظہر کیانی، نوشین افتخار، راجہ پرویز اشرف،  خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مصطفی شاہ شریک ہیں۔