ایرانی صدر کا دورہ پاکستان :عام تعطیل کا اعلان 

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان :عام تعطیل کا اعلان 
کیپشن: ایرانی صدر کا دورہ پاکستان :عام تعطیل کا اعلان 

ایک نیوز :کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

کمشنر کراچی ڈویژن نے غیرملکی معززین کی آمد پر تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر کل 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔