سعودی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سعودی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا
کیپشن: سعودی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ایک نیوز :سعودی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا،وفدکی قیادت سعودی نائب  وزیر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیر تحارت جام کمال نے ڈاکٹر مصدق ملک کے ہمراہ ہوائی اڈے پروفد کا استقبال کیا۔ننھے بچوں  نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے

اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی سفارت خانہ کے حکام کےہمراہ ایئرپورٹ پر موجودتھے ۔سعودی اعلی سطح وفد میں 40 سے 50 شرکاء شامل ہیں۔

وفد کل صبح پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہو گا۔پاک سعودی سرمایہ کاری کا ابتدائی سیشن کل صبح 8 بجے شروع ہو گا۔پاکستانی حکام سعودی وفد کو متوقع سرمایہ کاری شعبوں پر بریفنگ دیں گے۔سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری بھی پاک سعودی سرمایہ کاری کے ابتدائی سیشن سے خطاب کریں گے۔

پاکستانی وزیر تجارت بھی ابتدائی سیشن کے اختتام پر سے خطاب کریں گے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی کل شیڈیول ہیں۔سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔سعودی وفد کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز کے شعبوں سے ہے۔