رابی پیر زادہ نے ٹویٹر پر پولیس سے مدد مانگ لی 

Robi Peerzada asked the police for help on Twitter
کیپشن: Robi Peerzada asked the police for help on Twitter

ایک نیوز نیوز :رابی پیرزادہ نے گوجرانوالہ میں ایک گھر میں ڈکیتی پر ٹویٹر پرپولیس سے مدد طلب کرلی۔ 
تفصیلات کےمطابق رابی پیر زادہ نے گوجرانوالہ پولیس سے مدد طلب کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ تھانے کے بالکل ساتھ گھر میں ڈاکہ پڑا، مکینوں کو پتہ ہے کس نے ڈالا؟

مگر کیا پولیس چوروں کو پکڑ سکتی ہے؟انہوں نے مزید لکھا کہ لاہور پولیس نے تو ہمیشہ مدد کی ہے کیا گوجرانوالہ پولیس بھی ان کی طرح مدد کرے گی ؟ بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں رابی پیر زادہ نے پولیس کارد عمل شیئر کرتےہوئے پولیس کا شکریہ اداکیا اورپولیس کی طرف سے آنیوالا پیغام بھی شیئر کیا ۔