تصاویر نے امریکی فوٹوگرافر کومشہورکردیا

 تصاویر نے امریکی فوٹوگرافر کومشہورکردیا
کیپشن:  تصاویر نے امریکی فوٹوگرافر کومشہورکردیا

ویب ڈیسک: امریکی فوٹوگرافر  کی اتفاقاً لی گئی ایک تصویر نے اسے راتوں رات اسٹار بنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دارلحکومت واشنگٹن کے علاقے وینکوور سے تعلق رکھنے والے مائیکل سانچیز فوٹوگرافی کے شوقین ہیں۔
انہوں نے کام سے وقفے کے دوران اپنے نئے کیمرے پر کچھ تجربات کرنے کا سوچا اور اوریگون کے ہگ پوائنٹ پر تصاویر لینے کے لیے پہنچ گئے۔
دریں اثناء انہوں نے حادثاتی طور پر ایک نیلے رنگ کے پرندے راک تھرش کی کئی تصاویر لیں اور اس بات سے لا علم کہ یہ ایک نایاب پرندہ ہے، تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
تصاویر شیئر کرنے کے تقریباً 1 ہفتے کے بعد مڈل اسکول سے وابستہ برانڈ ڈائریکٹر مائیکل سانچیز ان تصاویر کی وجہ سے اسٹار بن گئے۔ 
اوریگون برڈنگ ایسوسی ایشن سے وابستہ پرندوں کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک شخص نے ان سے رابطہ کیا اور اس نیلے پرندے کی خاصیت سے انہیں آگاہ کیا۔
انہوں نے شوقین فوٹو گرافر کو بتایا کہ یہ نیلا پرندہ امریکا میں نایاب ہے، یہ مشرقی ایشیائی علاقوں میں پایا جاتا ہے، تاہم اسے شمالی امریکا میں پہلی بار 1997ء میں دیکھا گیا تھا۔