سانحہ9مئی کے ذمہ داروں کو کڑی سزاملنی چاہیے،ترجمان پاک فوج

دہشتگردی کیخلاف جوانوں نےبہت قربانیاں دی ہیں،آئی ایس پی آر
کیپشن: The youths have made a lot of sacrifices against terrorism, ISPR

ایک نیوز:ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمدشریف کاکہنا ہے کہ سانحہ9مئی کے ذمہ داروں کو کڑی سزاملنی چاہیے۔کسی کوملک کاامن وامان تباہ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمدشریف کاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ9مئی کے مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسوروتا ہے۔دنیا بھر میں مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ ہوتی رہتی ہے۔زہریلے مقاصد رکھنے والوں کو قرار واقعی سزادی جانی جاہیے۔کسی ملک کے باشندوں نے کبھی اپنے بانی اور شہدا کے یادگاروں کو نشانہ نہیں بنایا۔آر مخصوص لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے۔عالمی اداروں کو پاکستان کیخلاف خطوط لکھے گئے۔

ترجمان پاک فوج کاکہنا تھا کہ جھوٹ بولنے والوں کے سامنے سچ بولنا بہت ضروری ہے۔ انتشاری ٹولے نے ملک کے عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا ۔ کسی کو بھی جھوٹ اور فریب سے عوام کو بے وقوف بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،۔9مئی کا حملہ کرنے اور کرانے والوں کو سزانہ دی گئی تو نقصان ہوگا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے کچھ سیاسی حلقے الزام تراشی شروع کردیتے ہیں۔آرٹیکل19آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے۔ آزادی اظہار کے پیچھے چھپ کر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ آئین ریاست پاکستان اور اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دیتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمدشریف کاکہنجا ہے کہ  پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے،پاکستان طویل عرصے سے افغان ماجرین کی دیکھ بھال کررہاہے، ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستان کیخلاف افغان سرزمین ا ستعمال کررہےہیں، افغان طالبان نے دوحہ معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نے افغانستان کو طالبان کی دہشت گردی کے ٹھوس شواہد پیش کئے،آرمی چیف ٹی ٹی پی سمیت کالعدم تنظیموں کے بارے میں واضح موقف رکھتےہیں،آرمی چیف واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان کو کالعدم تنظیموں سے تحفظات ہیں، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں، افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن وامان قائم کر نا ہے، پانچ لاکھ سےزائد غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس جاچکے ہیں، دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے،کسی کو ملک کا امن وامان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترجمان پاک فوج کاکہناتھاکہ بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا،پاک فوج نے دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں افسران اور جوانوں نے قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں،سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے پر عزم ہیں،داسو میں چینی انجینئرز پرحملے کی کڑیاں بھی سرحد پار ملتی ہیں،دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات کئے جارہےہیں،افواج پاکستان دہشت گردی کے گھناو نے عمل کی شدید مذمت کرتی ہیں،افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث پائےگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ دہشت گردی کے بیشتر واقعات میں ہلاک ہونیوالوں کا تعلق افغانستان سے نکلتا ہے،رواں سال13ہزار سے زائد آپریشنز کئے گئے، 2افسروں اور60جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، دہشت گردی کیخلاف جام شہادت نوش کرنیوالوں کو پوری قوم خراج عقیدات پیش کرتی ہے،دہشت گردوں کا خوشحال پاکستان اور دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بارڈر مینجمنٹ کے تحت افغان سرحد پر98فیصد کام مکمل کرچکے ہیں۔