پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل اوربجٹ بحث کیلئےطلب کردہ اجلاس ملتوی

پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل اوربجٹ بحث کیلئےطلب کردہ اجلاس ملتوی
کیپشن: The meeting called for the formation of parliamentary committees and the budget discussion was postponed

ایک نیوز:پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل اوربجٹ بحث کےلئے تمام پارلیمانی لیڈرزکابدھ کوطلب کردہ اجلاس ملتوی کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق سپیکر نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر اہم مشاورتی اجلاس موخر کیا ،سپیکر نے پارلیمانی پارٹیوں کے چیف وہیپ بھی اجلاس میں مدعو کئے تھے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں صدارتی خطاب پر بحث، بجٹ پر بحث کا طریقہ کار اور پہلے پارلیمانی کیلنڈر کی منظوری دی جانی تھی، اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں سے متعلق بھی حتمی فیصلہ ہونا تھا۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری، عامر ڈوگر، اعجاز جاکھرانی، امین الحق، نور عالم خان، چودھری سالک، گل اصغر اور خالد مگسی کو دعوت دی گئی تھی۔