آئندہ سال 2024 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ تفصیلات جاری

آئندہ سال 2024 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ تفصیلات جاری
کیپشن: آئندہ سال 2024 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ تفصیلات جاری

ایک نیوز: سال 2024 کے لیے قومی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ پہلی سرکاری تعطیل پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے 2024 کے لیے عام تعطیلات کے شیڈول کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پہلی سرکاری تعطیل پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی اور 23 مارچ بروز ہفتہ یوم پاکستان کی تعطیل ہوگی۔عید الفطر کی تعطیلات 10، 11 اور 12 اپریل کو متوقع ہیں۔ یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔ 

17جون19 تک عید الاضحی کی تعطیلات متوقع ہیں ، 16 اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات متوقع ہیں۔14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

عید میلاد النبی کی عام تعطیل 16 ستمبر کو متوقع ہو گئی۔نو نومبر کو یوم اقبال، 25 دسمبر کو یوم قائد اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔کابینہ ڈویژن نے 2024 کے لیے عام تعطیلات کے شیڈول کا سرکلر جاری کر دیا۔