آزاد رکن نثار جٹ کی عمران خان کی تصویر اٹھا کر تقریر 

آزاد رکن نثار جٹ کی عمران خان کی تصویر اٹھا کر تقریر 
کیپشن: آزاد رکن نثار جٹ کی عمران خان کی تصویر اٹھا کر تقریر 

ایک نیوز:قومی اسمبلی کے اجلاس میں آزاد رکن نثار جٹ کی عمران خان کی تصویر اٹھا کر تقریر ،ڈپٹی سپیکر نے رولز یاد کروادیئے۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کیا رولز اجازت دیتے ہیں کہ آپ کسی کی تصویر یہاں لائیں۔ آزاد رکن نثار جٹ نے رولز یاد کروانے پر ڈپٹی سپیکر کوکہا صدرمملکت اگر بینظیربھٹو کی تصویر کیساتھ تقریر کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ۔ہم عمران خان کی تصویر کیساتھ ہی ایوان میں تقریر کریں گے، ہر جگہ لے کر جائیں گے ۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں  حکومت کی غیر سنجیدگی ،ایوان میں وزرا کی اگلی نشستیں خالی رہیں۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی  نے کہا وفاقی وزرا یا ان کی وزارتوں کے ذمہ دار ایوان میں موجود ہونے چاہیئں۔

آزاد رکن نثار جٹ  نے نکتہ اعتراض  پرکہا ابھی تک کسی ممبر کو اسکے نام سے سیٹ تک الاٹ نہیں کی گئی۔فوری طور پر ایوان کو ان آرڈر کریں، دو ماہ ہوچکے ہیں ایوان ان آرڈر نہیں ۔

 نثار جٹ   نے کہا ایرانی صدر کو جوائنٹ سیشن میں مدعو کیا جائے ۔پوری دنیا کو ہم پیغام دے سکیں کہ اسرائیل نے پاکستان، ایران کیساتھ زیادتی کی تو پوری اسلامی دنیا ایران کیساتھ کھڑی ہوگی ۔آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ جوائنٹ سیشن بلائیں اور ایرانی صدر کو مدعو کریں ۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا جلد ارکان کو انکی نشستوں کی ایلوکیشن ہوجائے گی۔