وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکے وارنٹ  گرفتاری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکے وارنٹ  گرفتاری
کیپشن: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکے وارنٹ  گرفتاری

ایک نیوز: عدالت نے 9  مئی کو جی ایچ کیو،آرمی میوزیم،حساس ادارے کے دفتر، میٹرو اسٹیشن حملہ سمیت  جلاؤ گھیراؤ کے 12  مقدمات  میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے جن اراکین کےو ارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ان میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ  شبلی فراز،مراد سعید، زرتاج گل، شیریں مزاری،زلفی بخاری، شہباز گل شامل ہیں۔

ان کے علاوہ  مسرت جمشید چیمہ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی، سابق وزیر قانون بشارت راجہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ آر اے بازار،ریس کورس،نیو ٹاوٴن،سول لائن،صادق آباد  کی تفتیشی ٹیموں نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں  نے عبوری ضمانتیں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔