واٹس ایپ کاصارفین کی چیٹ محفوظ بنانےکیلئےفیچرمتعارف کرانےکاعندیہ

واٹس ایپ کاصارفین کی چیٹ محفوظ بنانےکیلئےفیچرمتعارف کرانےکاعندیہ
کیپشن: WhatsApp plans to introduce a feature to secure chats for users

ویب ڈیسک:میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نےصارفین کی چیٹ کومحفوظ بنانے کیلئےنئےفیچرپرکام شروع کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کی دنیامیں آئےروزنئی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں،ایسی ہی کچھ تبدیلیاں واٹس ایپ میں ہوتی رہتی ہیں۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ میٹا کی ذیلی ایپ کے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں ان لاک و بائیو میٹرک ٹوگل کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو آن ہونے پر انگلیوں کے نشان، چہرہ یا دیگر شناخت کے نشان کو استعمال میں لا سکتا ہے۔

فی الوقت واٹس ایپ صارفین صرف بائیو میٹرک تصدیق کو استعمال کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیچر مخصوص ڈیوائسز تک محدود ہوجاتا ہے۔ اس فیچر میں منفرد شناخت کنندہ کا اضافہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہر صارف کو پاس کوڈ استعمال کرتے ہوئے ان کی چیٹ محفوظ کرنے میں مدد دے گا۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق زیرِ آزمائش یہ نیا فیچر کے لیے واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائڈ 2.24.6.20 ورژن کے مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
بدقسمتی سے اس اپ ڈیٹ کی انسٹالیشن کے بعد صارفین نے ایپ کے کریش کرنے کی شکایات درج کی ہیں۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ آیا اس نئے سیکیورٹی فیچر کی وجہ سے صارفین کو یہ مشکل پیش آ رہی ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔