واٹس ایپ میں ایک نئے فون ڈائلر کا اضافہ

واٹس ایپ میں ایک نئے فون ڈائلر کا اضافہ
کیپشن: واٹس ایپ میں ایک نئے فون ڈائلر کا اضافہ

ایک نیوز: واٹس ایپ میں ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس سے صارفین ایسے افراد کو میسجز بھیج سکیں گےجوکانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ۔
 واٹس ایپ کا استعمال  دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد کرتے ہیں اور میسجنگ کے ساتھ ساتھ اس میں آڈیو و ویڈیو کالز کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ مگر اب لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔
2023 میں بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ (in app) ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس ڈائلر سے صارفین کے لیے فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں کو کال کرنا ممکن ہو جائے گا۔