میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارف

   میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارف   میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارف
کیپشن:   میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارف

ویب ڈیسک:گوگل اور اوپن اے آئی کی بالادستی کے خاتمے کیلئےمیٹا نے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کو بہت زیادہ بہتر بنادیا۔
ویسے تو میٹا کی ایپس جیسے فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں بھی یہ اے آئی چیٹ بوٹ بتدریج صارفین کو دستیاب ہو رہا ہے۔مگر ویب ورژن پر گوگل اور اوپن اے آئی سے مقابلے کے لیے بھی میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارف کرائی گئی ہے۔نئے لاما 3 ماڈل پر مبنی یہ اے آئی چیٹ بوٹ اوپن سورس ہے۔
میٹا نے واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کر دی۔ اس نئی ویب سائٹ کا انٹرفیس اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے اور اسے مفت یا لاگ ان ہوئے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مگر فیس بک کے ذریعے بھی آپ لاگ ان ہو سکتے ہیں اور کمپنی کے مطابق اس سے ماڈل کو ٹریننگ دینے میں مدد ملے گی۔