پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو شکست دے کر تیسری بار چیمپیئن بن گئی

اسلام آباد یونا ئیٹڈ پی ایس ایل 9کا چمپیئن بن گیا
کیپشن: اسلام آباد یونا ئیٹڈ پی ایس ایل 9کا چمپیئن بن گیا
پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو شکست دے کر تیسری بار چیمپیئن بن گئی
اسلام آباد یونا ئیٹڈ پی ایس ایل 9کا چمپیئن بن گیا
پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو شکست دے کر تیسری بار چیمپیئن بن گئی

ایک نیوز : پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق  ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 159رنز بنائے ،ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی چھ رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار  ہوئے ،عماد وسیم نے ایک ہی اوور میں ملتان کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57اور افتخار احمد 32رنز بنا کر نمایاں رہے ،محمد رضوان نے 26رنز بنائے ،خوشدل شاہ 11رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے پانچ اور شاداب خان نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا، دونوں کی اوپننگ زیادہ دیر نہ چل سکی اور 26 رنز کے مجموعی سکور پر کولن منرو خوشدل شاہ کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

منرو کے بعد آنے والے آغا سلمان بھی مارٹن گپٹل کا کریز پر زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور صرف 11 بالز پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان شاداب خان بھی بیٹنگ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھ سکے۔

پانچویں نمبر پر آنے والے بیٹر اعظم خان نے مارٹن گپٹل کے ساتھ مل کر مزاحمت کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 102 پر پہنچا دیا لیکن اس کے بعد مارٹن گپٹل 32 بالز پر 50 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

گپٹل کے آؤٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی اعظم خان بھی اسامہ میر کی بال پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ان کے بعد حیدر علی اور فہیم اشرف  کریز پر آئے اور جلد ہی آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔

فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے ہدف کو 1 بالز قبل ہی عبور کر لیا، عماد وسیم نے 18 رنز اور نسیم شاہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی،  خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے 2، 2، ڈیوڈ ولی اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ  ہم اسی ہی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جو پہلے کھیلتی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک اچھی ٹیم ہے اور یہ بات ہم ٹورنا منٹ کے شروعات سے ہی جانتے ہیں ، ان کا سامنا کرنے کے لیے بھر پور تیاری کی ہے۔