پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کےفیصلےپرمخصوص نشستوں کی معطلی کافیصلہ

پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کےفیصلےپرمخصوص نشستوں کی معطلی کافیصلہ
کیپشن: The suspension of certain seats in the Punjab Assembly on the decision of the Supreme Court is sufficient punishment

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کےفیصلےپرمخصوص نشستوں کو معطل کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحادکوبڑاجھٹکا،سپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں   معطل کر دیں ۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائینٹ آف آرڈر کو درست قرار دے دیا۔
 اپوزیشن رکن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کو ملنے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا۔
 سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ سپیکر نے ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔