ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیےBureau of Statistics released weekly inflation data
کیپشن: Bureau of Statistics released weekly inflation data

ایک نیوز:ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔
ادارہ شماریات کےجاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.39فیصد کی کمی ہو گئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 22.32 فیصد ریکارڈ کی گئی،  ایک ہفتے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم ہوگئیں۔

ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کی کمی ہوئی،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 80 روپے تک کمی ریکارڈ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 82 روپے تک سستا ہوا،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 114 روپے تک سستا ہوا، لہسن فی کلو 9 روپے تک اور چاول ٹوٹا باسمتی 2 روپےتک سستا ہوا، چینی فی کلو 69 پیسے اور دال مسور 85 پیسے تک سستی ہوئی، کیلا تین روپے فی درجن سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 14 روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 12 روپے تک مہنگے ہوئے،5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت 24 روپے تک اضافہ ہوا،آلو فی کلو 4 روپے تک اور دال چنا دو روپے تک مہنگی ہوئی۔