امریکہ کی سڑکوں پر رکشہ چلنے لگا

امریکہ کی سڑکوں پر رکشہ چلنے لگا
کیپشن: امریکہ کی سڑکوں پر رکشہ چلنے لگا

ایک نیوز:بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کی سڑکوں پرچلنے والارکشہ اب امریکی سڑکوں پربھی چلنے لگا۔
  ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکا جیسے ملک میں بھی ایک رکشہ سڑک پر دوڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
حال ہی میں ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں کیلیفورنیا کی سڑکوں پر ایک سیاہ اور پیلے رنگ کے روایتی رکشے کو چلتے ہوئے دیکھا گیا۔
منوہر سنگھ راوت نامی صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ کیلیفورنیا میں آٹو رکشہ؟۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو پر اب تک آٹھ لاکھ سے زیادہ تبصرے اور 22 ہزار لائکس مل چکے ہیں۔