عورت کا بھیس بدلنے والا چور پکڑاگیا

عورت کا بھیس بدلنے والا چور پکڑاگیا
کیپشن: عورت کا بھیس بدلنے والا چور پکڑاگیا

ویب ڈیسک: امریکا میں شہری کو عورت کا روپ دھار کر پولیس سے بچنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ شہری کو حال ہی میں ایک کشتی چوری کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا جب وہ سنہرے بالوں والی وِگ، عورت کا لباس اور دھوپ کا بڑا چشمے پہن کر پولیس سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ملزم کی شناخت جوشوا کولوٹکا کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ایک کشتی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے علاقے کی چھان بین کررہی تھی جب اسی دوران انہوں نے ایک سنہرے بالوں والی عورت کو دیکھا جس نے ہلکے نیلے رنگ کے لباس پر سفید کوٹی پہنا ہوا تھا اور بڑا چشمہ لگا کر گھر سے نکل رہی تھی۔