پنجاب اوراسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن کاخط لکھنےکافیصلہ

پنجاب اوراسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن کاخط لکھنےکافیصلہ
کیپشن: Local body elections in Punjab and Islamabad, the Election Commission has decided to write a letter

ایک نیوز:پنجاب اوراسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کےلئےالیکشن کمیشن نےدوبارہ خط لکھنےکافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کرلیاہے، خط میں مقامی حکومتوں کے ایکٹ میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق ترامیم ختم کرنے کیلئے دوبارہ کہا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جائےگا، الیکشن کمیشن محرم الحرام کے فوری بعد پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی حکومتوں کا قیام چاہتا ہے۔