آئرلینڈ کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

 آئرلینڈ کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: آئرلینڈ کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

ایک نیوز :پہلے  ٹی 20میں پاکستان نے  آئر لینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کےمطابقپاکستان اور  آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں  آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ  کا فیصلہ کیا ۔ ڈبلن میں کھیلےگئے  میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف 6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔صائم ایوب نے 45 اور فخر زمان نے 20 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے ۔

قومی ٹیم میں  بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان افتخار احمد، اعظم خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی شامل ہیں ۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔