گدھوں کی تعداد میں اضافہ عمران خان کی کامیابی ہے : بلاول بھٹو

گدھوں کی تعداد میں اضافہ عمران خان کی کامیابی ہے : بلاول بھٹو
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے معاشی ترقی کے حکومتی دعوے اور بجٹ کوجھوٹ قرار دے دیا ، انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی کامیابی ہے کہ ایک سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران بلاول بھٹو نے کہا بجٹ میں بالواسطہ ٹیکسز کا طوفان کھڑا کیا گیا۔عوام ان کی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا۔حکومت نے اپوزیشن کرنی ہے تو حکومت کون چلائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چار فیصد گروتھ ریٹ اور معاشی ترقی کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ آپ نےریڑھ کی ہڈی کیلئے12 ارب روپےمختص کیے۔ آپ نےکسانوں کوسبسڈی دی نہ فرٹیلائزرپرسبسڈی دی۔ عمران خان کے دور حکومت میں گدھوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا الیکشن ایکٹ سے متعلق بل کسی صورت منظورنہیں ہونے دیں گے۔ حکومت نے الیکشن ایکٹ سے متعلق بل زبردستی پاس کرایا ہم عدالت میں چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہزراعت سے متعلق پالیسی پرحکومت نظر ثانی کرے۔ آپ پاکستان اوربھارت کے کسانوں کا موازنہ نہیں کرسکتے۔ آپ کےکسا ن توبھارت کے احتجاجی کسانوں سے بھی برے حال میں ہیں۔ عوام تو مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے۔ آپ معاشی ترقی کا جھوٹادعویٰ کررہے ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی افغانستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے زیادہ ہے۔ کیا ا ن کولگتا ہے جھوٹ پر مبنی بجٹ کا عوام کوپتہ نہیں چلے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب ،دیہاڑی دارمزدور اور ہرطبقے کےلیے کچھ نہیں۔ این ایف سی دینے تک ہر بجٹ بےبنیاد تصور ہوگا۔ہمارے دورمیں 15 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔ ہمارے دور میں مجموعی طور پر تنخواہوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے سوال کیا اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے تو بے روزگاری کیوں ہے؟ آپ نے بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا طوفان بپا کردیا ہے۔ اگرآپ چاہیں گےکہ میری تقریرکوایڈٹ کریں تویہ ممکن نہیں۔ میری تقریر جیسی بھی ہے ،آپ کوسننی پڑے گی۔ ایوان میںوزیراعظم کی مرضی کی تقریر نہیں ہوسکتی ۔